تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

 تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔

خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، سوات ، کوہاٹ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ،کرم اور شمالی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب میں صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔مری، گلیات ، لاہور، سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ، جبکہ نوکنڈی اوردالبندین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔

جبکہ دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔