سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی

سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے سلمان صفدر، عثمان ریاض گل و دیگر جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم میں حامد علی شاہ، ذوالفقار نقوی، نعیم اقبال و دیگر عدالت میں پیش ہوں گے۔

  اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔

 خیال رہے کہ رواں ہفتے سماعت مکمل کیے جانے اور اس پر فیصلہ آنے کا قوی امکان ہے۔