ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا

شاہ محمود قریشی
کیپشن: Shah Mehmood Quraishi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری ہونے کے بعد تحریک ا ںصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں سیاسی مداخلت ہوئی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے گزشتہ اعلامیے کی توثیق کردی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی  نے مزید کہا کہ ہمارے اسپیکر قومی اسمبلی خفیہ مراسلے کو عدلیہ کی خدمت میں پیش کرچکے ہیں۔ اب یہ ان کی صوابدید ہےکہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا نہ بنائیں۔

واضح رہے کہ  قومی سلامتی کمیٹی نے گزشتہ اعلامیے کی توثیق کردی ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلے گرام موصول ہوا  خفیہ ادارں  نے مراسلے کی تحقیقات کیں۔ دوران تحقیقات کسی غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے ۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید خان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی ۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں کا اعادہ کیا گیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor