طلبا تیاری پکڑلیں، میٹرک امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ آگئی

 طلبا تیاری پکڑلیں، میٹرک امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے جاری کردہ حتمی ڈیٹ شیٹ کے مطابق  میٹرک کے امتحانات کا آغاز 10 مئی سے ہوگا،  پہلے روز چار مضامین  عربی، سوکس، پارچہ بافی اور بزنس اسٹیڈیز کا پیپر  لیا جائے گا، 25 مئی کو آخری پیپر مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق نہم جماعت کے سالانہ پیپر 26 مئی سے شروع ہونگےجو 10 جون 2022 تک جاری رہیں گے جبکہ عملی امتحانات 21 جون سے 18 جولائی تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب  پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت سکولوں میں چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کے بچوں کا ہونے والا لارج سکیل اسسمنٹ امتحان انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا، امتحان رواں ہفتے ہونا تھا،  امتحان میں پچاس ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کرنا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لارج سکیل اسسمنٹ امتحان ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا گیا ، لارج سکیل اسسمنٹ امتحان بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کروایا جانا تھا،  اب یہ امتحان آئندہ ہفتے ہوگا۔