سابق عالمی باکسر  کے ساتھ  ہوائی سفر مہنگا پڑ گیا، مگر کیوں?

mike tyson boxer
کیپشن: mike tyson
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سابق عالمی باکسنگ چیمپیئن مائیک ٹائسن نے جہاز میں  ساتھی مسافر پر مکوں کی بارش کر دی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو  گئی ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں 55 سالہ سابق امریکی باکسر کو ایک شخص کو مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود ایک اور شخص مائیک ٹائسن کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے  روانہ ہونے  والی پرواز کے دوران پیش آیا۔

 رپورٹ کے مطابق فلائٹ کے دوران ایک مسافر نے مائیک ٹائسن کو ہراساں کیا اور ان پر پانی کی بوتل بھی پھینکی۔
جہاز میں بیٹھی ایک اور خاتون مسافر  نے گواہی دی ہے کہ   انہوں نے مائیک ٹائسن کو تنگ کرنے والے شخص کو ایئرپورٹ پر دیکھا تھا جو جہاز میں بیٹھنے سے پہلے کافی شور مچارہا تھا اور ممکنہ طور پر اس نے شراب پی رکھی تھی۔
دوسری جانب سان فرانسسکو پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو مقامی حکام تک پہنچا دیا ہے۔  واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
سابق باکسر  جو کم عمر ترین عالمی چیمپئین بھی رہ چکے ہیں اپنے کیرئر کے دوران نت نئے تنازعات میں گھرے رہے ہیں ۔ 1997 میں ان کے باکسنگ مقابلے لڑنے پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی کیونکہ انہوں نے ایک میچ کے دوران اپنے حریف کا کان کاٹ لیا تھا۔
اس طرح 90 کی دہائی میں انہیں ایک ریپ کیس میں تین سال جیل میں گزارنے پڑے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by TMZ (@tmz_tv)