شہبازحکومت کاای سی ایل سے متعلق بڑافیصلہ

شہبازحکومت کاای سی ایل سے متعلق بڑافیصلہ
کیپشن: ayaz sadiq
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کیا ہے انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام شامل ہوگا۔

ای سی ایل کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ نئی ای سی ایل پالیسی کے سب سے بڑے بینفشری سابق وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ ذرائع وزارت قانون کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے رولز میں ترمیم کی سفارش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے رولز کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائیگا ، ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی سال سے زیر التوا درخواستوں کے باعث دی گئی ۔ ذرائع وزارت قانون نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔