ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک اور پب جی گیم پر پابندی عائد

 ٹک ٹاک اور پب جی گیم پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے، افغانستان میں طالبان حکومت نے  ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور پب جی گیم پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نےپب جی اور ٹک ٹاک نامی موبائل ایپس پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایپس افغانستان کے نوجوانوں کو سیدھے راستے سے بھٹکا رہی ہیں  جس کے باعث وزارت ٹیلی کمیونیکیشن نے اسے بند کیا ۔

طالبان کے گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کے پاس تفریح کے بہت کم ذرائع رہ گئے ہیں کیونکہ انہوں نے موسیقی، فلموں اور ٹی وی ڈراموں پر پابندی عائد کر دی۔

ایک رپوٹ کے مطابق افغانستان میں چالیس لاکھ صارفین سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں جن میں فیس بک سب سے مقبول ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل افغانستان کے بے دخل کیے گئے سابق صدر اشرف غنی کی حکومت نے بھی پب جی گیم پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ اس میں ناکام رہے تھے۔