بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں
کیپشن: salary
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: بجٹ سے قبل پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا معاملہ،  وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر تشکیل کردہ کمیٹی کا دوسری اجلاس ختم سب کمیٹی نے کم تنخواہیں لینے والے ملازمین کو بجٹ سے قبل 25 فیصد تنخواہ اضافی دینے کی تجویز دی ۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں کم تنخواہ لینے والوں کو بجٹ سے قبل چار ماہ کی تنخواہ 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے ساتھ دینے پر اتفاق رائے ہوا۔ وزرا نے کم تنخواہ لینے والے سات لاکھ ملازمین کو 25 ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی سفارش کردی ہے، وزیر خزانہ نے اجلاس میں بجٹ سے قبل 25 ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر رضامند نہیں تھے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ صرف بجٹ میں ہی تنخواہوں میں اضافے پر رضامند تھے۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی جائزہ لیا گیا۔  نئے مالی سال کے بجٹ میں زیادہ تنخواہیں لینے والے ملازمین و افسران کی تنخواہوں میں کم اضافہ کرنے کی سفارشات کی گئیں۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں کم تنخواہ لینے والوں کو زیادہ ترجیح دینے کی سفارشات پیش کی گئیں، کمیٹی یہ سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کابینہ کی متفقہ رائے کے بعد 25 ڈسپیرٹی الاؤنس کی منظوری دیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer