خوبروانڈین اداکارہ سڑک کنارے پھوٹ پھوٹ کررو پڑیں

indian actress
کیپشن: indian actress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی کچھ تصویریں اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ ممبئی میں سڑک کنارے میڈیا والوں کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر روتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ راکھی ساونت طویل عرصہ سے اپنی ماں کے علاج کیلئے پریشان تھیں تاہم کینسر میں مبتلا راکھی ساونت کی ماں کو درد سے آزادی مل گئی اور ان کا آپریشن کامیاب رہا۔ راکھی نے ہسپتال کے باہر میڈیا والوں کو اپنی ماں کے کامیاب آپریشن سے متعلق بتایا اور وہیں سڑک کنارے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔

دراصل راکھی کے یہ آنسو خوشی کے ہیں کیونکہ کینسر کے مرض میں مبتلا ان کی ماں کا آپریشن کامیاب رہا۔ اس دوران راکھی نے کہا کہ ان کی ماں کو سلمان خان اور سہیل خان نے بچایا ہے اور وہ کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں۔ راکھی نے زمین پر جھک کر سلمان اور سہیل کو سلام کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ 
 واضح رہے کہ راکھی ساونٹ کہ اپنی ماں کے علاج کے لئے کافی عرصے سے مسلسل کوششوں میں مصروف تھیں اور ریئلٹی شو بگ باس 14 میں بھی اپنی ماں کے علاج کیلئے پیسہ جمع کرنے کے مقصد سے ہی گئی تھیں۔ بگ باس 14 پر ملی رقم کو انہوں نے ماں کے علاج میں لگایا ہے۔ وہیں راکھی کی ماں بھی اپنے آپریشن سے پہلے سلمان خان کو دعائیں دیتی نظر آئی تھیں کیونکہ راکھی کی ماں کے آپریشن کے اخراجات سلمان خان نے اٹھائے تھے۔