کورونا کا عفریت بے قابو، بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کا انتباہ

Coronavirus complete lockdown
کیپشن: Coronavirus complete lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  این سی او سی کے سربراہ و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے کورونا وائرس کے باعث بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ چند دنوں کا مارجن رہ گیا، عوام نے سنجیدگی نہ دکھائی تو  انتہائی سخت فیصلے لینا پڑیں گے۔

  این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے کہا کہ  آج این سی او سی میں مزید کچھ فیصلےکیے جو صوبوں سےشیئر کریں گے اور جمعہ کو ان فیصلوں کا اعلان کریں گے، جن میں  مزید بندشیں بڑھانا پڑیں گی کیونکہ جس طرح اس وقت وبا کا پھیلاؤ تیز ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت صورتحال بہت سنگین ہے، انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے اور قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ سنجیدگی دکھائیں، ہمارے پاس آخری موقع ہے، ابھی بڑے شہر بند نہیں کر رہے، لیکن ہمارے پاس چند دنوں کی گنجائش ہے، اگر قوم سے زیادہ سنجیدگی اور تعاون نظر آیا، انتظامیہ نے کردار ادا کیا تو امید ہے کہ یہ اقدام نہ اٹھانا پڑے، ورنہ بڑے شہر بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ ہمارا رواں ہفتہ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان میں وبا کے آغاز سے اب تک اس ہفتے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، کئی شہر ایسے ہیں جہاں وینٹی لیٹرز کا استعمال 80 فیصد سے بھی زیادہ ہوگیا ہے، ملک میں جو آکسیجن بنائی جاتی ہے اس کی تعداد بھی لاتعداد نہیں ہے، اس لیے ہماری آکسیجن کی سپلائی چین خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً بارہ فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47301 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5499 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 148 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16600 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 72381 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 83162 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5488 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 72619 ہو گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer