سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی ڈیوٹیوں سے متعلق اہم حکم

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی ڈیوٹیوں سے متعلق اہم حکم دیتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مراسلے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے اساتذہ صرف بچوں کو پڑھانے کیلئے بھرتی کیے گئے ہیں لہذا اساتذہ سے صرف درس و تدریس کا کام ہی لیا جائے ۔
 کمپیوٹر ٹیچرز کی غیر ضروری ڈیوٹیاں گندم کٹائی،پولیو اور ڈیٹا انٹری پر لگائی جارہی تھیں۔ صدرپیکٹ پنجاب کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو غیرتدریسی کاموں میں الجھانے سے رزلٹ خراب آتے ہیں جس پر انکے خلاف انکوائری شروع کردی جاتی ہیں۔
 واضح رہے کہ قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ اور ماتحت سٹاف کی بروقت سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری نہ کرنے کے معاملے کانوٹس لے لیا تھا اور افسران کو سات روز کے اندر تمام ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر سالانہ رپورٹ جاری کرنے کاحکم دیا تھا۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈی پی آئی سکینڈری ، سی ای اوز ،اور ڈی ای اوز کو ہدایت کی تھی کہ فی الفور اس حکم پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے افسران سالانہ کارکردگی رپورٹ سات روز کے اندر جاری کریں۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔