ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

اداکارہ میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ  میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کا کہناتھا کہ  یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے اور کسی کے جذبات سے کھیلنے کا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پھنسی پاکستانی فلم سٹار اداکارہ میرا کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ  ' وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی درخواست میرا بنیادی حق ہے،کچھ لوگوں نے میری اپیل کو نیا رنگ دینےکی کوشش کی جو قطعاً مناسب نہیں ہے'۔اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نیویارک میں پاکستان کا سفارتخانہ میرے قیام کے مقام سےآگاہ ہے اور  میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون پر قونصل جنرل عائشہ علی کی مشکور ہوں۔

اپنے پیغام میں  میرا کا کہنا تھا کہ یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے اور کسی کے جذبات سے کھیلنے کا نہیں ہے،کل بھی نیویارک میں کورونا وائرس نے 500 سے زائد افرادکو نگل لیا جس سے میں شدید خوفزدہ ہوں۔ اداکارہ کا  کہنا تھا کہ دعا کریں جلد پاکستان پہنچ کرکورونا متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے سکوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں موجود اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نیویارک میں پھنس چکی ہیں،ہوٹل کے بل دینے کیلئے پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں،یہاں بہت لوگ مرر ہے ہیں ،مجھے یہاں سے نکالا جائے ،میں اپنے وطن میں مرنا چاہتی ہوں۔ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے نیویارک سے ویڈیو پیغام میں  وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ کر مدد کی اپیل کی۔

  اداکارہ میرا نیویارک سے اپنے مبینہ شوہر کے ہمراہ مختلف شوبز شخصیات سے ویڈیو کالز  پر بھی رابطے میں ہیں۔ اداکارہ ریشم کے مطابق 3 روز پہلے ان کی ویڈیو کانفرنس پر میرا سے بات ہوئی تھی اور اس دوران کیپٹن نوید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer