’’اپوزیشن کو احتساب کے نام پر ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے‘‘

’’اپوزیشن کو احتساب کے نام پر ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) متحدہ اپوزیشن کا حکومت کے خلاف احتجاج، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ حمزہ شہباز کو نہ دینے پر آخری حد تک جانے کا اعلان کر دیا، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کھلاڑی نہیں کھلنڈرا ہے وہ اس وقت سے ڈریں جب جھوٹے وعدے کرنے پر قوم ان سے حساب لے گی۔

پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیٹرھیوں پر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا اپوزیشن کو احتساب کے نام پر ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قوم کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا گیا ہے، نیب میں پیشیوں کا ڈر نہیں ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹے کرنے والوں کو جلد جواب دینا پڑے گا۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ غیر منتخب سہولت کار حکومت چلا رہے ہیں، عثمان بزدار کی شکل میں پنجاب کے عوام کو سزا دی جا رہی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے پی آئی سی کی چیئرمین شپ حمزہ شہباز کو نہ دی تو تمام کمیٹیوں سے استعفے دے دئیے جائیں گے۔