پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں: عثمان بزدار

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا گیا، عثمان بزدارکہتے ہیں کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جو عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے نشستوں سے کھڑے ہوکر وزیراعلی پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلی نےاجلاس میں اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورآپ نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے۔ وزارت اعلی کامنصب عوام کی خدمت کیلئے وقف ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی ہے، نئے بلدیاتی نظام سے پنجاب میں نئی تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کوریلیف دیں گے، وزیراعلی نےواضح کیا کہ قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے، ہماری حکومت نے کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ سردارعثمان بزدار نے اراکین کو یقین دلایا کہ آپ کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیےجائیں گے، اجلاس میں سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزداراور ایم پی اے احمد علی دریشک کے والد کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ ایم پی اے سیدہ زاہرہ نقوی کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer