ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آج رات کے موسم  کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ 

منگل  کے روزموسم کی صورتحال:

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن  کے دوران  گرم رہے گا، تاہم بعداز دوپہر شمالی پہاڑی علاقوں میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں  ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ 

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک جبکہ دن کےدوران  میدانی علاقوں میں موسم  گرم  رہنے کی توقع ہے، جبکہ بعد از دوپہر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  کوہستان،ایبٹ آباد،مانسہرہ، ڈی آئی خان اور گردونواح  میں چند مقامات پر تیز  ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی  بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کےدوران موسم  گرم  رہنے کے علاوہ تیز  ہوائیں چلنے  کی توقع ہے جبکہ مری گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور  خشک  رہنے کا امکان ہے۔ 

علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں  بعداز دوپہر  مطلع جزوی ابرآلودرہنے  کے علاوہ   چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔