ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں مارچ یا جلوس کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد میں مارچ یا جلوس کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں مارچ یا جلوس کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

سرکاری فنڈز، گاڑیاں، مشینری اور اہلکار کسی مارچ یا جلوس کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔کسی سرکاری ملازم کو سیاسی مارچ یا جلوس میں شرکت پر مجبور نہیں کیا جاسکے گا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 ستمبر کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایات جاری ہے۔ پنجاب بھر کے انتظامی افسران، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ تمام محکموں کو ماتحت اداروں اور خودمختار اداروں کے لیے بھی ہدایات جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ 

خلاف ورزی کی اطلاع کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب میں خصوصی ہیلپ لائن قائم بھی کردی گئی ہے۔ حکم کی خلاف ورزی میں ملوث اہلکار کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی ہوگی۔ تمام محکموں سے 23 ستمبر تک عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔