ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 13 اضلاع میں 21 تا 27 پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،عظمیٰ کاردار

پنجاب کے 13 اضلاع میں 21 تا 27 پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،عظمیٰ کاردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشان رضوان:  نواز شریف چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار نے خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف خان، نیشنل ٹیم لیڈ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صغیر، چیف یونیسف رمیزبہبودف اور سربراہ انسداد پولیو پروگرام خالد پرویز بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 13 اضلاع میں 21 سے 27 ستمبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، پولیو کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی سستی کی گنجائش نہیں ہے۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام خالد پرویز نے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بچہ نظر انداز نہیں ہونا چاہیے اور رہ جانے والے بچوں تک پہنچنا انسدادِ پولیو مہم کی اولین ترجیح ہے۔