ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں لوکل روڈ پروگرام فیز ٹو بھی شروع کیا جائے گا، ملک صہیب احمد بھرتھ

پنجاب میں لوکل روڈ پروگرام فیز ٹو بھی شروع کیا جائے گا، ملک صہیب احمد بھرتھ
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:پنجاب کے لوکل روڈ پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹریز اور چیف انجینئرز نے شرکت کی، جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز (ایس ایز) اور ایکسینز اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو لوکل روڈ پروگرام پر جاری کام اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ فارمیشن کو مزید شاہراہوں کی تکمیل کے لیے 30 ستمبر اور 5 اکتوبر کے اہداف دیے گئے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت کی کہ شاہراہوں کی تعمیر کے ساتھ لین مارکنگ اور فوٹو فینشنگ کا کام بھی ساتھ ساتھ مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں جاکر شاہراہوں کا معائنہ کریں اور تعمیراتی کام کی پیش رفت و معیار کا جائزہ لیں۔

اجلاس میں روڈ ایسیٹ مینجمنٹ ٹیم کو لوکل روڈ پروگرام کے تحت ہونے والے کام کی کوالٹی چیکنگ شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے کہا کہ پنجاب میں لوکل روڈ پروگرام فیز ٹو بھی شروع کیا جائے گا۔