اسرار خان: لاہور میں رواں سال موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 2025 کی نسبت رواں سال موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سال 2025 کے پہلے 8 ماہ کے دوران 7656 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، جبکہ رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 3996 مقدمات درج ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژن وائز اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن سے گزشتہ سال 1344 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 698 رہی۔ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 1486 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال 856 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔سول لائنز ڈویژن سے گزشتہ سال 846 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، رواں سال 398، صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 1510 وارداتیں ہوئیں جبکہ رواں سال 796 مقدمات درج ہوئے۔
مزید برآں، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے گزشتہ سال 948 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، رواں سال یہ تعداد 422 رہی، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 1522 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال 826 مقدمات درج ہوئے ہیں۔