ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا ریکارڈ تبدیل کرکے بیرون ملک جانے والے پکڑے گئے

نادرا ریکارڈ تبدیل کرکے بیرون ملک جانے والے پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے بیرون ملک جانے اور سہولت کاری کرنے والے مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔  

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئےجعل سازی سے ہانگ کانگ جانےکی کوشش کرنےوالے 5 مسافروں کو  آف لوڈ کردیا جن میں  دو خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ 

ایف آئی اےحکام کے مطابق ایجنٹ نے جعلسازی سے 3 افراد کا نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے دوسری فیملی کا حصہ بنا دیا جس کے لیے مسافروں کے گھر والوں نے فی کس ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ایجنٹ کو دیے۔

 ائیرپورٹ پرسہولت کاری میں ملوث پی آئی اے کا اہلکار بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔