ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کمپنی کا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

معروف کمپنی کا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم جی پاکستان نے اپنی دو مشہور الیکٹرک گاڑیوں، MG4 Excite اور MG ZS EV Short Range پر محدود مدت کے لیے بڑی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔

 کمپنی کے مطابق ان ماڈلز کی قیمتوں میں فی یونٹ 13 لاکھ روپے سے زیادہ کمی کی گئی ہے,  MG4 Excite کی نئی قیمت 84 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو پہلے 97 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔

 MG ZS EV Short Range کی قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے سے کم ہو کر اب 96 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ رعایت محدود تعداد میں دستیاب یونٹس پر لاگو ہوگی، تاہم اس آفر کے لیے کوئی خاص مدت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 ایم جی 4 ایکسائٹ (MG4 Excite) 64kWh کی بیٹری کے ساتھ دستیاب ہے،  435 کلومیٹر تک رینج (WLTP)، 10 سے 80 فیصد تک تیز رفتار چارجنگ صرف 30 منٹ میں۔ اس میں ہیٹڈ سیٹس، 360 ڈگری کیمرا، Vehicle-to-Load (V2L) پاور سپلائی اور MG Pilot ڈرائیور اسسٹنس ٹیکنالوجی شامل ہے۔

ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج (MG ZS EV Short Range) ماڈل میں 72.6kWh کی بیٹری،  440 کلومیٹر تک رینج (WLTP)، فاسٹ چارجر کے ذریعے 35 منٹ میں 80 فیصد چارجنگ ہوتی ہے۔