مغربی منافقت کھل کر سامنے آگئی، دھمکی کے باوجودنیوزی لینڈ کے انگلینڈ میں میچز

match between NZ and END
کیپشن: NZ Women Cricket Team
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو بم حملے کی دھمکی، انگلینڈ میں میچز پھر بھی جاری۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ خواتین ٹیم سیریز کیلئے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور دھمکی آمیز پیغام میں ہوٹل کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اگرچہ دھمکی آمیز پیغام کے بعد کیوی ویمن ٹیم کی پریکٹس منسوخ کر دی گئی تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کا تیسرا ون ڈے میچ شیڈول کے مطابق ہوگا  کیونکہ حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا تاہم کھلاڑی خوفزدہ ہیں اور وہ تحفظات کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا ہے۔