ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

Indian Army Helicopter crashes in Occupied Kashmir
کیپشن: Indian Army Helicopter crashes in Occupied Kashmir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’ انڈیا ٹو ڈے ‘ کی رپور ٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع کے شیو گڑھ دھر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو نوں پائلٹ زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی اودھم پور سلیمان چودھری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں جو  دو زخمی فوجیوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گرا ہے یا پائلٹس نے خود گرا یا ہے۔

واضح  رہے گزشتہ ماہ 3 اگست کوبھارتی فوج کا ٹو ففٹی فور اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا ، تاہم حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer