ویب ڈیسک : برائلر مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو سستا،برائلر مرغی کا گوشت 294روپے سے کم کرکے 284 روپے فی کلو مقررکردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو سستا ہوگیا، جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 284 روپے فی کلوہوگیاہے۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 188 اور پرچون ریٹ 196 روپے کلو مقررکردیا گیا۔دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں مزید ایک روپے مزید اضافہ سے 180 روپے فی درجن ہوگیاجبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 280 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت ہوا جس میں بورڈ ممبران نے پالیسی ریٹ پر بحث کی اور پالیسی ریٹ کا حتمی فیصلہ گورنراسٹیٹ بینک نے کیا۔ شرح سود میں اعشاریہ 25فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شرح سود 7اعشاریہ25 فیصد ہو گئی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 15 ماہ سے شرح سود7 فیصد پر برقرار تھی۔ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو شرح سود 6.5 فیصد پر تھی جو بتدریج اضافے سے 13.25 تک پہنچ گئی تھی۔
جنوری 2020 میں شرح سود13.2فیصد تھی۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 17 مارچ کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں 75 بیسس پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے 12.50 فیصد تک کم ہوئی۔
اسٹیٹ بینک نے15مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں مزید 100بیسز پوائنٹس کم کیے یعنی ایک فیصد کمی کرکے 8فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے25 جون2020 کو نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا جس میں مزید100 بیسز پوائنٹس کی کمی گئی اور شرح سود کم ہو کر7 فیصد تک آگئی۔