مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے بھی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا، درجہ اول اور درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل سمیت 150 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

مہنگائی کی ستائی عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ، یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے 150 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 40 روپے جبکہ درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 17 روپے اور مختلف برانڈ کے مصالہ جات کی قیمت میں 30 سے 100 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

مختلف کمپنیوں کے جام 7 روپے سے 19 روپے تک مہنگے کردئیے گئے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے کیچپ 4 روپے سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے جبکہ صابن 4 روپے سے 7 روپے، شہد 40 جبکہ مختلف برانڈ کے شیمپو کی قیمت میں 7 روپے سے 40 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ خشک دودھ 5 روپے سے100 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ ڈبے کے دودھ میں بھی 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اور حکومت عوام کو کوئی سہولت نہیں دے رہی جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ ان سٹورز کی افادیت برقرار رہے۔