سالانہ امتحانات 2021 کیلئے نصاب میں کمی کردی گئی

سالانہ امتحانات 2021 کیلئے نصاب میں کمی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض)سمارٹ سلیبس کی کاپیاں پنجاب بھر کی اتھارٹیز کو فراہم کردیں گئیں، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا کہ سالانہ امتحانات میں محض 6 ماہ کا عرصہ رہ گیا،تاہم اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی سے دہم جماعت کا نصاب 40 فیصد کم کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی سربراہی میں ایکسیلی ریٹیڈ لرننگ پروگرام کے تحت 36 اضلاع کے سی ای اوز، ڈی ایم اوز کو کتابیں فراہم کر دی گئیں۔ مراد راس کا کہنا ہے کہ 2021 کے سالانہ امتحانات میں مخض 6 ماہ کا عرصہ بچا ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کو کم کیا گیا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے سمارٹ سیلیبس متعارف کروایا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کے طالب علموں کے لیے نصاب میں کمی کی گئی ہے۔اے ایل پی بکس کی کاپیوں کو پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی لہر میں تیزی پر سکولز بند کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیر  تعلیم مراد راس کا کہناتھا کہ  کہ مڈل اور پرائمری سکول کھولنے کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کورونا وائرس کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔کورونا کی لہر میں تیزی اور سکولوں کے طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باوجود حکومت کا مڈل کلاسیں شیڈول کے مطابق کھولنے پر اصرار ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ کے حوالے سے ٹویٹ  کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مذکورہ سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، طلباء اساتذہ اور ان کی فیملیز کی صحت ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer