ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا امن کے عالمی دن پر پیغام

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا امن کے عالمی دن پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا امن کے عالمی دن پر پیغام،عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورپاکستانی امن پسند قوم ہے۔ پاکستان او راس کے عوام امن کی اہمیت اور ضرورت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سے زیادہ کسی اور نے امن کیلئے قربانیاں نہیں دیں ، علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے،  پاکستان کا آگ سے امن تک کا سفر شہداء کی قیمتی قربانیوں کا مرہون منت ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ شہداء امن کے پیامبرہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ،  پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے بعد امن نصیب ہوا ہے ، شدت پسند اور انتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں ، بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا مزید کہنا تھا کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار نے غیر قانونی اقدام کرکے امن کی تمام کوششوں کوسبوتاژ کیا ہے ، مقبوضہ کشمیر،فلسطین اوردیگر علاقوں میں بسنے والے انسان امن کے متلاشی ہیں، غربت،ناانصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ  امن کا براہ راست تعلق ترقی اورخوشحالی سے جڑا ہوا ہے، پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے،  ملک میں امن کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے وطن کے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں،  آج کے دن جنگوں کے خاتمے اور امن کیساتھ رہنے کے عزم کا اعادہ کرناہے،  عالمی یوم امن کو منانے کا مقصد لوگوں میں امن کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer