انتخابات میں دو روز باقی، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

انتخابات میں دو روز باقی، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ) شہر کی بزنس کمیونٹی کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ، پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدوران اور قائدین نے ہال روڈ، بیدن روڈ، آٹو ایئر کنڈیشنگ مارکیٹ اور پیپر مارکیٹ گنپت روڈ کے دورے کیے، تاجر برادری کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا، امیدواروں کو سفید گھوڑوں، بھگیوں پر بٹھا کر مارکیٹس لایا گیا۔

لاہور چیمبر کے انتخابات میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں، پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدوران اور قائدین نے الیکشن مہم کے آخری روز ہال روڈ مارکیٹ، بیدن روڈ مارکیٹ، پیپر مارکیٹ، آٹو ایئر کنڈیشنگ مارکیٹ سمیت متعدد مارکیٹس کے دورے کیے۔ ہال روڈ پر بابر محمود اور ان کی ٹیم نے صدارتی امیدوار عرفان اقبال شیخ، محمد علی میاں، شیخ آصف، میاں نعمان کبیر اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوروں کا والہانہ استقبال کیا۔

انجمن تاجران کی دعوت پر فاؤنڈر گروپ کے قائدین اور امیدوران پیپر مارکیٹ بھی پہنچے، جہاں ملک خالد، شیخ ظفر، قاسم عباس سمیت دیگر تاجران نے استقبالیہ دیا۔ لاہور چیمبر کے صدارتی امیدوار عرفان اقبال شیخ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوران واصف یوسف، خادم حسین، ذیشان سہیل ملک اور حاجی آصف سحر آٹو ایئر کنڈیشنگ مارکیٹ پہنچے تو صدر ندیم ملک اور انکی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایوان صنعت وتجارت کے صدارتی امیدوار عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ شہر بھر کی بزنس کمیونٹی سے جو بے پناہ پیار اور محبت ملی وہ مجھ پر قرض ہے اور وہ یہ قرض بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرکے چکائیں گے۔