لاہور پارکنگ کمپنی کے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

lahore parking
کیپشن: lahore parking
سورس: lahore parking
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین:   لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار، اسٹیئرنگ کمیٹی نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو لاہور پارکنگ کمپنی کا انتظام سنبھالنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی تشکیل کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے پبلک سیکٹر کمپنیز  کی سفارشات کے مطابق ٹھنڈے کمروں میں براجمان بھاری تنخواہیں لینے والے افسران کمپنی کی کارکردگی کوبہترنہیں کرسکے، لاہورپارکنگ کمپنی کی کارکردگی غیرتسلی بخش رہی، کمیٹی نے سفارشات سیکرٹری بلدیات کوارسال کردیں۔

اسٹیئرنگ کمیٹی نے محکمہ بلدیات کوانتظامی کنٹرول سنبھال کر نیا بورڈ آف ڈائریکٹرتشکیل دینے کی ہدایت کردی، محکمہ لوکل گورنمنٹ آمدن میں اضافے کے لیے تمام پارکنگ اسٹینڈز کا تفصیلی ازسرنو سروے کو جلد ازجلد یقینی بنائے۔  اسٹیئرنگ کمیٹی برائے جائزہ کارکردگی پبلک سیکٹر کمپنیز پنجاب نے لاہور پارکنگ کمپنی کے آپریشنل اور نان آپریشنل سٹاف کی کارکردگی کی قلعی کھول دی، گزشتہ تین سالوں میں پارکنگ کمپنی مطلوبہ اہداف حاصل کرنے ناکام رہی جبکہ شہرمیں ٹریفک کی روانی بہتر رکھنے میں کمپنی کا کردار مایوس کن رہا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مشیراقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، جائزہ کمیٹی میں سسیکرٹری قانون پنجاب، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سربراہ اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ پنجاب اورسربراہ کارپوریٹ فنانس یونٹ شامل تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer