(سٹی 42) ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنے وکلاء کے ہمراہ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔