شہدائے کربلا کی قربانی سے اسلام ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گیا:ڈاکٹر طاہر القادری

شہدائے کربلا کی قربانی سے اسلام ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گیا:ڈاکٹر طاہر القادری
کیپشن: City42 - Tahir ul Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبداللہ شریف) ادارہ منہاج القرآن میں پیغام امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے خصوصی شرکت کی۔

ادارہ منہاج القرآن ٹاؤن شپ میں پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل بیت سے محبت کا اظہار کیا گیا اور کربلا کے شہداء کی داستان غم سنائی گئی جس میں اہل بیت سے عقیدت رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے کربلا کی قربانی سے اسلام ہمیشہ کے لیے زندہ ہو گیا، انہوں نے سچ اور نانا کے دین کی خاطر شہادت کو گلے لگا لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رہتی دنیا تک یہ قربانی یاد رکھی جائے گی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے بھی اس قربانی سے سبق سیکھنے پر زور دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer