ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہٰی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

پرویز الہٰی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جمال الدین جمالی: اینٹی کرپشن عدالت لاہور، پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پیش رفت ، عدالت نے پرویز الہٰی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت نے چھ نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے پرویز الہی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کرلیے۔ 

تحریری حکم میں چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر پراسکیوٹر نے اعتراض عائد کیا، پراسکیوشن کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ 

پراسکیوٹر نے کہا کہ ابھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی ، عدالت سے پراسکیوشن نے بریت کی درخواستوں پر دلائل کی مہلت کی استدعا کی۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر پراسکیوشن بریت کی درخواستوں پر دلائل دے , عدالت سماعت چھ نومبر تک ملتوی کرتی ہے , اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا.