سٹی42: ملک میں تعلیمی اداروں میں داخلوں کی شرح میں نمایاں کمی کے باعث اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام جامعات کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت یونیورسٹیوں کو اپنے نصاب میں مہارت پر مبنی (Skilled-Based) تعلیم شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نئی پالیسی میں یونیورسٹیاں اب صنعت سے متعلقہ سرٹیفیکیشنز کو اپنے نصاب کا حصہ بنائیں گی۔اس میں خاص طور پر کمپیوٹر، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر، کنسٹرکشن، ہائی ٹیک، ڈیجیٹل اکانومی، اور مالیاتی شعبوں سے متعلق کورسز شامل کیے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد طلباء کو ملازمت کے قابل بنانے والی عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ گریجویٹس صرف ڈگری یافتہ نہ ہوں بلکہ ہنر مند بھی ہوں۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیوں میں دی جانے والی تعلیم مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ نہیں رہی، جس کے باعث داخلوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔