سکھ رہنما کےقتل میں مودی حکومت ملوث ہے، آسٹریلیا کی تصدیق

Australian Intelligence report about najjer murder case, hardip singh najjer, canada, Indian RAW, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکھ رہنما کے قتل میں ’’را ‘‘ملوث ہے ، آسٹریلوی انٹیلی جنس نے تصدیق کر دی۔

سٹی42: خالصتان تحریک کے رہنما  اور کینیڈا مین سکھوں کے ایک بڑے گورودوارہ کے منتظم پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں را ملوث ہے ،  کینیڈا کے بعد آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھی تصدیق  کر دی ۔

 آسٹریلین انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات درست ہیں، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے، آسٹریلین انٹیلی جنس چیف کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے، حال ہی میں فائیو آئیز کے نمائندگان کی کیلی فورنیا میں ملاقات میں بھی مائیک برجیس کی جانب سے کینیڈین موقف کی تائید کی گئی۔

 امریکی انٹیلیجنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مودی سرکار سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث ہے، معروف بھارتی تجزیہ نگار اویناش پلی وال کی جانب سے بھی مائیک برجیس کے بیان کی تائید کی گئی۔