عمران خان،بشری بی بی کوملنے والے تحائف کی مکمل تفصیلات

Imran Khan & Bushra Bibi gift's detail
کیپشن: Imran Khan & Bushra Bibi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان اور بشری بی بی کوملنے والے غیرملکی تحائف کی تعداد اور ادا کی گئی رقم کی تفصیل سامنے آگئی۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ89 لاکھ 49 ہزار 400 روپے مالیت کے تحائف عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ملے جنہیں 3 کروڑ78 لاکھ 84 ہزار50 روپے کے عوض خرید ا گیا۔ 
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے 2019 کے بعد سے کوئی تحفہ ظاہر نہیں کیا۔ غیرملکی تحائف حاصل کرنے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں،لوٹ مار کا بازار گرم کیاگیا۔ عمران خان، بشری بی بی اورسابق وزرا نے تحائف چھپائے، ادائیگی کے بغیر تحفے حاصل کرلئے۔حیرت انگیز طور پر سابق وفاقی وزراء اسد عمر، غلام سرور، عمر ایوب خان اور مرزا شہزاد اکبر بیگ کو ملنے والے تحائف کے بارے میں کوئی معلومات ریکارڈ پر موجود نہیں۔ 
عمران خان کے دوست عمر فاروق، شاہ محمود قریشی، حفیظ شیخ، شیخ رشید ، شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید، حماد اظہر، ملک امین اسلم، شوکت ترین اور سید ذولفی بخاری بھی عمران خان کے ساتھ سعودی عرب کے دورے کرچکے ہیں۔ ان میں سے کسی نے ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کئے ۔ رقوم ادا کئے بغیر تحائف گھر لے گئے۔ 
یہ اقدام قانون کی حکمرانی، ریاست مدینہ کے اصولوں، قانون اور خود عمران خان کے دعووں کی کھلی نفی ہے۔ سابق وزیراعظم نے مشرق وسطی کے ممالک کے جتنے دورے کئے ، ہر دورے میں ملنے والے تحائف کے ساتھ ہی مجرمانہ حرکت کی گئی۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے تحائف کو دانستہ چھپایا ۔قانون کی خلاف ورزی کی۔ 
عمران خان اور بشری بی بی نے یہ تحائف قانون کے مطابق ظاہر نہیں کئے بلکہ انہیں دانستہ طور پر چھپایا۔ تحائف پہلے فروخت کئے اورمنافع کمانے کے بعد پھر خریداری کی سرکاری رقم اُس میں سے ادا کی گئی۔ یہ اختیارات اور عہدے کا ناجائز استعمال بھی ہے۔ 20 فیصد کی رقم ادا کرکے گھڑیاں لی گئیں۔ 
 توشہ خانہ کی دستاویزات سے ہونے والے انکشافات کی تفصیل:
 توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کا ایک ذیلی محکمہ ہے۔ عمران خان نے میڈیا میں سامنے آنی والی ایک قیمتی گھڑی کے علاوہ 3 مزید گھڑیاں بھی فروخت کیں جن سے مجموعی طور پر انہوں نے 3کروڑ60 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔ خلیجی ملک کے شاہی خاندان کی طرف سے ملنے والی قیمتی گھڑی عمران خان نے 52 لاکھ روپے میں فروخت کی۔ 
7 لاکھ 54 ہزار روپے ادا کرنے کے بعد اس تحفے پر عمران خان نے 45 لاکھ روپے منافع کمالیا اور جیب میں ڈال لیا۔

عود کی لکڑی کا ڈبہ تحفہ ملا جس کا وزن 2کلو کے قریب ہے۔ اس کی قیمت کا اندازہ 2 لاکھ روپے لگایاگیا۔ عطر کی دو بوتلیں اور تسبیح تحفے میں ملی جن کی قیمت کا اندازہ 1لاکھ 80 ہزار اور 1 لاکھ 30 ہزار روپے لگائی گئی۔ 2 لاکھ 40 ہزار ادا کرکے یہ تمام چیزیں لے لی گئیں۔ 

 خاص طور پر بشری بی بی کو ملنے والے تحائف کی تفصیل :
خواتین کے لئے رولیکس گھڑی تحفہ کی گئی جس کی قیمت4لاکھ روپے لگائی گئی جسے 2 ہزار 435 روپے ادا کرکے خرید لیا۔ سونے کا لاکٹ اور چین کا تحفہ ملا جس کی مالیت 2 لاکھ69 ہزار350 روپے لگائی گئی۔ کانوں میں پہننے کے سونے کے ٹاپس کی جوڑی تحفے میں ملی جس کی قیمت کا تخمینہ 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے لگائی گئی۔ 
 کانوں میں پہننے کے سونے کے ٹاپس کی جوڑی تحفے میں ملی جس میں ہیرے جڑے ہوئے تھے جس کی قیمت کا تخمینہ 81 ہزار لگایاگیا۔کانوں میں پہننے کے سونے کے ٹاپس کی جوڑی تحفے میں ملی جس میں ہیرے جڑے ہوئے تھے جس کی قیمت کا تخمینہ1 لاکھ 49 ہزار400 روپے لگایاگیا۔
ایک سونے کا بازو بند (بریس لیٹ) جس کی قیمت کا تخمینہ 2 لاکھ 72 ہزار 350 روپے لگایاگیا۔ ایک سونے کا بازو بند (بریس لیٹ) جس کی قیمت کا تخمینہ 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے لگایاگیا۔ یہ تمام چیزیں 5 لاکھ 44 ہزار 700 روپے ادا کرکے خرید لی گئیں۔ 26 دسمبر 2019 کو رولیکس گھڑی تحفے میں ملی جس کی قیمت کا تخمینہ19 لاکھ روپے تھا ۔ 9 لاکھ 35 ہزار روپے ادا کرکے یہ گھڑی خرید لی گئی۔ 

29 ستمبر2020 کو ایک ڈبہ تحفے میں ملا جس میں رولیکس گھڑی، دوکف لنک (بٹن) اور انگوٹھی موجود تھے۔ رولیکس گھڑی کی قیمت کا تخمینہ 44 لاکھ 8 ہزار روپے، کف لنک کی قیمت کا تخمینہ 2 لاکھ 55 ہزار اور انگوٹھی کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار لگایاگیا۔ عمران خان نے 24لاکھ 35 ہزار دے کر یہ اشیاءخرید لیں۔ 

ایک اور ڈبہ تحفے میں ملا جس میں ایک گلو بند (Necklace) جس کی مالیت ایک کروڑ 97 لاکھ روپے ،ایک اور گلو بندکی مالیت 24 لاکھ 30 ہزار روپے ، ایک انگوٹھی مالیت 28 لاکھ 36 ہزار، کانوں میں پہننے کی بالیاں مالیت 18 لاکھ56 ہزار (ان تمام اشیاءکی مجموعی مالیت ایک کروڑ80 لاکھ 92 ہزار بنتی ہے جنہیں 90 لاکھ31 ہزار روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔

ڈنرسیٹ (Noritake) کی مالیت 1 لاکھ 10 ہزار لگائی گئی جسے 85 ہزار روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔ ڈنرسیٹ (Noritake) کی مالیت 1 لاکھ روپے لگائی گئی جسے 85 ہزار روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔ انتہائی قیمتی عود کی لکڑی کا باکس جس میں دو بوتلیں عود اور دو چوغے(Chogas) تحفے میں ملے جن کی قیمت 2 لاکھ 54 ہزار روپے تھی۔ 1 لاکھ 33 ہزار250 روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔ اس میں دیگر تحائف بھی شامل تھے ۔ 

ایک پرفیوم (DOLCE & GABBA) اور دیگر خوشبوئیں جن کی مالیت بالترتیب 35 ہزار، 30 ہزار، 26 ہزار اور 40 ہزار روپے لگائی گئی تھی ۔ ان تحائف کو 3 لاکھ 38 ہزار600 روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔ ایک قالین جس کی مالیت 32 ہزار لگائی گئی کو ایک ہزار روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔ 
 ایک گلو بند (Necklace) ، کانوں کی بالیاں اور ایک بازو بند (Bracelet) کی مالیت کا تخمینہ 58 لاکھ59 ہزار روپے لگایاگیا جسے 29 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer