وزیراعظم شہباز شریف کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد

 وزیراعظم شہباز شریف کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے۔

رجسڑار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔

درخواست پر اعتراضات

کیس میں عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے؟ بتایا نہیں گیا۔
آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق بنایا نہیں جا سکتا
آئین کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال سے متعلق مطمئن نہیں کیا گیا
فریقین کو کیس کی کاپی نہیں بھجوائی گئی
درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer