ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان مختار کی مہندی کی تقریب، تصاویر وائرل

actor Usman marriage
کیپشن: Usman and Zunaira
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈرامہ سیریل انا، ثبات، ہم کہاں کے  سچے اور فلم جانان میں اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار عثمان مختار نے چند ماہ قبل زنیرہ انعام سے نکاح کیا تھا لیکن اب ان شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار عثمان مختار  اور زنیرہ انعام کے مایوں کی تقریب کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں عثمان مختار نے مایوں کی مناسبت سے پیلے رنگ کے پاجامے میں ملبوس ہیں جبکہ ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان پیلے رنگ کی فراک پہنے نہایت حسین لگ رہی ہیں۔

وائرل ہونے والی ان تصاویر میں دونوں بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور فنکشن کو اچھے سے انجوائے کر رہے ہیں۔

عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مایوں کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وائرل ہوئی ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ طور پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔