ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک زمبابوے سیریز، ڈی سی لاہور نے سخت ہدایت جاری کردیں

پاک زمبابوے سیریز، ڈی سی لاہور نے سخت ہدایت جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد)ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور زمبابوے ٹیم کی لاہور آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا نےڈی سی لاہور مدثر ریاض کو زمبابوے کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کے سلسلے میں انتظامات پر بریفنگ دی ۔ ڈی سی نے سیکیورٹی، ٹریفک کے انتظامات پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گا جبکہ لیسکو میچ کے دنوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے اندر ہی 06 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال ایمرجنسی کے لئے قائم کیا جائے گااور پی سی بی کے اطراف میں دکانیں بند ہوں گی جبکہ باقی تمام روڈز کھلے رہیں گے.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے روڈز اور قذافی اسٹیڈیم کے اندر بھی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مدثر ریاض نے تمام متعلقہ حکام کو پی سی ہوٹل اور پی سی ہوٹل سے اسٹیڈیم تک تمام روڈز اور سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پیچ ورک کے کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے اور تمام محکمے مل کر تفویض کردہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم 07، 08 اور 10 نومبر کو لاہور میں میچ کھیلے گی جبکہ شائقینِ کرکٹ کو دونوں ٹیموں کےمابین میچیز دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer