سٹی42: دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کے نتیجہ میں ایک پائلٹ بھی جاں بحق ہو گیا۔ بھارتی شہریوں کے لئے یہ خبر شدید صدمے کا سبب بنی کیونکہ طیارہ گرنے کا منظر سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اب صدمے کی کیفیت میں لاتعداد بھارتی اپنی حکومت پرتنقید کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ غصے میں بھارتی ائیر فورس کے ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گرنے کے بعد بھارتیوں نے ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لیکن بڑبولا ائیرچیف خاموش ہے۔
جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک سٹنٹ کرنے کے دوران اچانک بلندی سے نیچے کی طرف آنے لگا اور اس وقت بہت سے کیمرے اس طیارے کی حرکت کی ویڈیو گرافی کر رہے تھے۔ کطیارہ تیزی سے نیچے آتے، اسے زمین پر گرتے دیکھنے والے اس وقت اپنی چیخیں روک نہ پائے جب طیارہ زمیین پر گرنے کی جگہ ہر طرف آگ اور دھواں دکھائی دیا۔
اس سانحہ نے دبئی ائیر شو کا ماحول سوگوار کر دیا اور بھارت میں یہ خبر چند لمحوں میں پھیل گئی کہ بہترین بتایا جانے والا طیارہ کیسے اچانک ناکارہ ہو گیا اور زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔
اس طیارے کے گرنے کے کچھ دیر بعد بھارتی فضائیہ نے اپنے پائلٹ کے بھی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ پائلٹ کی موت نے بھارت میں لاکھوں لوگوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا اور وہ اپنی ائیرفورس کے سربراہ کا استعفیٰ مانگنے کی حد تک آ گئے۔
بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس دبئی کے مقامی وقت کےمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔
چند روز قبل ہی دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کے تیجس طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہوتے دیکھا گیا تھا۔ یہ منظر بھی ویڈیو بن جانے کی وجہ سے ساری دنیا مین دیکھا گیا اور بھارت میں اپنی فضائیہ اور مینوفیکچرنگ ادارہ کی پرفارمنس پر سوالات اٹھائے گئے۔
طیارہ تیجس گرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی شہری اپنی فضائیہ کو سخت تنقید کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اپنے ائیر چیف کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
انوشی تیواڑی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کے لیے ایک بہت بڑی توہین ہے۔ بھارتی ائیر فورس کے سربراہ کو فوراً عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔
ایک اور بھارتی تیجسوی پرکاش نے لکھا، اگر ہمارے طیارے بنیادی ایروبیٹک سٹنٹ بھی نہیں کر سکتے تو یہ اس سے بھی بڑا سوال پیدا کرتا ہے، کیا ہمارے پائلٹس کو ان طیاروں پر مناسب تربیت دی جا رہی ہے۔
اسی شخص نے لکھا، جب ہمارا ائیر چیف ڈسپلن، تربیت اور تکنیکی تیاری پر بات کرنے کے بجائے زیادہ تر ڈانس کلپس میں نظر آئے، تو صاف ظاہر ہے کہ قیادت کی اعلیٰ سطح پر کچھ نہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔
دو سال سے بھی کم عرصےمیں تیجس طیارےکا یہ دوسرا حادثہ ہے اور مارچ 2024 میں تیجس لڑاکا طیارہ راجستھان کےشہرجیسلمیرمیں گرکرتباہ ہواتھا۔
اصل صدمہ: چھ مئی کی ڈوگ فائیٹ کے متعلق جھوٹ یاد آگئے
تیجس طیارہ گرنے کا واقعہ اس لئے زیادہ شدید صدمہ کا سبب بنا ہے کہ اس نے دنیا کے ساتھ بھارت کے شہریوں کی نظروں مین بھی بھارتی ائیرفورس کی اصل حقیقت کھول دی ہے۔
6 مئی کو بھارت کی ائیرفورس نے پاکستان کے چھ علاقوں میں درنادازی کر کے مسجدوں پر میزائل حملے کئے اور بھاگنے کے دوران سات طیارے پاکستانی ہائلٹس کے قہر کا نشانہ بن کر گرے۔ اس واقعہ کو پوری دنیا نے بہت دلچسپی کے ساتھ جدید وارفئیر کا ایک سنگ میل تصور کرتے ہوئے دیکھا اور سمجھا لیکن بھارت کی بری طرح مار کھائی ہوئی ائیرفورس کے سربراہ نے سچ چھپایا اور اپنی پبلک کو جھوٹ بتایا، اس کے جھوٹ پر کسی نے یقین نہین کیا لیکن وہ جھوٹ کو بار کار دہراتا رہا۔
بھارت کے عوام نے شرمندگی سے بچانے کے لئے اس کا جھوٹ تسلیم کر لیا لیکن صدر ٹرمپ ہر ہفتے دینا کو یہ بتانے لگے کہ پاکستان نے انڈیا کے سات جنگی طیارے گرائے تھے۔
اس تناظر میں بھی بھارتی ائیرفورس اور آرمی کے سینئیر اہلکار پاکستان کو کھوکھلی دھمکیاں دینے سے باز نہیں آئے۔ آخری دھمکی بھارتی فوج کے جنرل نے صرف چند روز پہلے ہی دی ہے۔ اب اچانک دبئی میں بھارت کا جنگی طیارہ کسی کے گرائے بغیر از خود ہی گر گیا تو جھوٹ کے جال میں پھنسے بھارتی شہریوں کے لئے ننگے سچ کا سامنا کرنا اذیت ناک ثابت ہوا۔