ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب سکول صرف 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے

اب سکول صرف 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سکولوں کے اوقات کم کر کے صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے جس کے تحت اوقات کار 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

 پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی  سکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹس شیٹ جاری کر دی ہے, جس کے تحت کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کے لیے پہلے امتحان کی تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

جاری کردہ سرکاری نوٹیفیکیشن کےمطابق صبح کی شفٹ کے سکول 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک صرف دو گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ دوپہر کی شفٹ کے  سکولوں کا وقت 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو یہ وقت 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔

 یہ شیڈول پورے صوبے میں نافذ ہوگا تاکہ تمام تعلیمی ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی، ایک ہی ٹائم لائن کے مطابق کام کریں۔