ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانی طلبا کے لیے بڑی خبر

اوورسیز پاکستانی طلبا کے لیے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  زاہد چودھری :پاکستانی طلبا جو بیرون ملک مقیم ہیں، اب میڈیکل کالجوں میں کوٹے کے تحت داخلے کے لیے اہل ہو جائیں گے۔

 پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی نئی ریگولیشنز کے تحت داخلہ پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے۔

ترمیم کے مطابق دوہری شہریت، گرین کارڈ، اقامہ یا میپل کارڈ رکھنے والے طلبا اوورسیز کوٹے کے تحت میڈیکل کالجوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ مزید یہ کہ اوورسیز کوٹہ پر داخلے کے لیے پہلے جس شرط کے تحت صرف بیرون ملک سے ایف ایس سی کرنے والے طلبا کو اہل قرار دیا جاتا تھا، اب وہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی طلبا کے لیے میڈیکل تعلیم کے دروازے مزید کھل جائیں گے۔