ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش : زلزلے سے5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، نومولود اور بچے بھی متاثر

بنگلہ دیش : زلزلے سے5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، نومولود اور بچے بھی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سیلم رضا : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، ڈھاکہ کے علاقے بنگشال میں زلزلے کے دوران پانچ منزلہ عمارت کا ایک حصہ گرنے سے5  افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح بنگشال کے کسائیتولی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے فوری طور پر ہلاک شدگان کے نام ظاہر نہیں کیے۔ ہلاک شدگان کو بچا کر ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔

 مقامی لوگوں کے مطابق، زلزلے کے دوران اچانک عمارت کی ریلنگ گر گئی جس سے تین راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اسی طرح، نارائن گنج کے روپ گنج علاقے میں ایک مکان کی دیوار گرنے سے فاطمہ نامی نومولود ہلاک ہو گئی۔ واقعے میں اس کی والدہ کلثوم بیگم اور پڑوسی جیسمین بیگم زخمی ہوئی ہیں۔ یہ حادثہ جمعہ کی صبح روپ گنج کی گولکنڈیل یونین کے اسلام باغ کینال نمبر 5 علاقے میں پیش آیا۔ متوفی فاطمہ عبدالحق کی بیٹی تھی۔

مزید برآں، بنگلہ دیش کے گبٹولی اور نرسنگدی میں گھر کی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ عمر ہلاک ہو گیا۔ اس واقعے میں بچے کے والد اجول شدید زخمی ہوئے اور انہیں ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

ڈھاکہ یونیورسٹی کے 10طلباء اور زلزلے میں زخمی ہونے والے کم از کم 90 افراد کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں ایک رکشہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ماہرین زلزلہ کے مطابق، جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10:38 بجے ڈھاکہ سمیت بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع میں ریکٹر اسکیل پر 5.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز بنگلہ دیش کے شہر نرسنگدی کے علاقے مدھابادی میں تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں ریکارڈ شدہ سب سے شدید زلزلہ ہے اور زمین پر آنے والے جھٹکوں کی شدت اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں اور مکانات شدید متاثر ہوئے ہیں، اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور خطرناک عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔