ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے الگ الگ مقدمات میں گرفتار دو خواتین کی ضمانت منظورکرلی،عدالت کا تین، تین لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم ۔
درخواست ضمانتوں پر سماعت ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد طارق ندیم نے کی۔ دونوں کیسز میں ملزماؤں کی جانب سے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ ایک کیس میں فوزیہ عباس پر 1180 گرام چرس کا مقدمہ درج ہے،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ نے ملزمہ فوزیہ عباس کیخلاف 1180 گرام چرس رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ 21 اکتوبر 2025 کو درج کیا گیا۔قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج جھنگ نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست 7 نومبر 2025 کو خارج کر دی تھی۔ہائیکورٹ نے ریکارڈ، شواہد اور تفتیشی پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کی بعد از گرفتاری درخواست منظور کرلی۔ جبکہ دوسرا کیس کیس مومنہ بی بی پر 200 گرام آئس کاہے،تھانہ شاہد شہید سرگودھا روڈ نے ملزمہ مومنہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے ریکارڈ اور پراسیکیوشن کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے بھی تین لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔