ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکیل کے 2 بھائیوں، بہنوئی کے قتل کا مقدمہ، 2 گواہان کے بیان ریکارڈ

وکیل کے 2 بھائیوں، بہنوئی کے قتل کا مقدمہ، 2 گواہان کے بیان ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:شاہدرہ میں وکیل کے 2بھائیوں اور بہنوئی کے قتل کا مقدمہ، مدعی فریق سے2گواہان نےملزمان کے خلاف شہادت ریکارڈ کرائی۔

عدالت نے مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ 

ملزمان میں عابد حسین ، بابر علی ، سلامت علی ،امجد علی ، غلام عباس و دیگر 7ملزمان شامل، ملزمان پر وکیل طاہر یعقوب کے 2بھائیوں ، بہنوئی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، مدعی طاہر یعقوب نے قتل کے خلاف استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے۔