گوجرانوالہ یونیورسٹی کی تعمیر بیک وقت تین چار کنٹریکٹر کریں گے،محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Gujranwala Chamber of Commarce and Industry, Gujranwala University Construction Contract, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رانا زاہد اقبال: نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ یونیورسٹی کی تعمیر جلد مکمل کروانے کے لئے تعمیراتی کام تین سے چار کنٹریکٹرز کو دیں گے، گوجرانوالہ یونیورسٹی کا تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرائیں گے، محسن نقوی نے یہ باتیں گوجرانوالہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں، صنعتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

محسن نقوی  نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبہ کے حوالے سے کہا کہ گوجرانوالہ کیلئےانڈسٹریل زون پروجیکٹ آئندہ حکومت دیکھے گی، جو انڈسٹریل زون بنے ہیں وہ بھی 60 سے70فیصد خالی پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں 100بستروں کے چلڈرن اسپتال کا افتتاح کردیا ہے۔ چلڈرن اسپتال کوجنوری تک200 بستروں تک کردیں گے۔ گوجرانوالہ میں 31جنوری سے پہلے برن یونٹ بنادیا جائے گا ۔ گوجرانوالہ میں سبزی منڈی اور گوالا کالونی بنائی جائے گی۔گوجرانوالہ میں 2 ماڈل قبرستان بنانئے جائیں گے۔