سٹی42: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے3 رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزموں کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں2 مقدمات درج ہے جس میں عدالت نے فرد جرم عائد کی تاہم ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔