(ملک اشرف)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان 25 اور 26 نومبر کو ہائی کورٹ ملتان بنچ میں سماعت کریں گے، چیف جسٹس محمد قاسم خان 23، 24 پھر 27 نومبر سے پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری سے 16 واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیاگیا۔ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن جبکہ 25 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔ آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر جسٹس محمد امیربھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان سماعت جاری رکھیں گے۔
جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عاطر محمود،جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس صداقت علی خان،جسٹس شمس محمود مرزا، اسجد جاوید گھرال،جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی،جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن سمیت پچیس ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔