نوکریاں ہی نوکریاں! عثمان بزدار کا شاندار اعلان

نوکریاں ہی نوکریاں! عثمان بزدار کا شاندار اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب پولیس میں مزید 10300کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جبکہ بلوچ لیویز میں 378بھرتیاں ہوں گی۔ تمام بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوں گی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے- وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب پولیس میں مزید 10300کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جبکہ بلوچ لیویز میں 378بھرتیاں ہوں گی۔ تمام بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوں گی۔

وزیراعلی نے کہاکہ امن عامہ کی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے کے لئے پولیس میں مزید بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور امن وامان کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اورڈیڑہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر میں بہتری آئے گی۔ماضی کی روایات کے برعکس پولیس کی ضروریات کا تعین کر کے وسائل مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں -

Malik Sultan Awan

Content Writer