طلباء کیلئے غیر ملکی سکالر شپس کا اعلان

طلباء کیلئے غیر ملکی سکالر شپس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلباء کیلئے غیر ملکی سکالر شپس کا اعلان کردیا، یورپی ملک ہنگری کی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کیلئے سکالر شپس دینے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی اور ہنگری حکومت کے اشتراک سے لاہور سمیت ملک بھر کے طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے ہنگری میں سکالر شپ پر تعلیم کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ غیر ملکی سکالر شپ کیلئے شارٹ لسٹ ہونیوالے طلباء کا ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ ہوگا، یہ ٹیسٹ ایچ ای سی کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت منعقد ہوگا۔

ہنگری کی یونیورسٹیوں میں داخلے سے پہلے انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبرز لینے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ ہنگری سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئےطلباء15 جنوری تک اپلائی کر سکتے ہیں۔ یورپی ملک ہنگری کی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئےایچ ای سی کی جانب سےفیسوں کی ادائیگی، رہائشی سہولیات اور دیگر تعلیمی اخراجات بردداشت کیے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer