ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کون مقرر،اعلان ہوگیا

تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کون مقرر،اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد صاحبزادہ سعد رضوی ٹی ایل پی کے نئے امیر مقرر پارٹی کی مرکزی مجلس شوری نے صاحبزادہ حافظ سعد رضوی کو نیا امیر منتخب کیا.

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ سے قبل مرکزی مجلس شوری کا اہم اجلاس ہوا تھا، حافظ سعد رضوی کی امارت کا اعلان نماز جنازہ سے قبل مرکزی نائب امیر پیر سید ظہیرالحسن شاہ نے کیا.والد کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادےعلامہ سعد حسین رضوی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔علامہ خادم حسین رضوی  کی وفات سے قبل  حافظ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

واضح رہے کہ سربراہ تحریک لبیک پاکستان جمعرات کو انتقال کرگئے تھے، مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کی اسلام آباد سے واپسی پر طبعیت خراب ہوئی، انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی اور انہیں بخار بھی تھا۔ خادم حسین رضوی کو طبیعت ناساز ہونے پر شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا۔علامہ خادم حسین رضوی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے خادم حسین رضوی کی موت کی تصدیق کی تھی.

آج مولانا کی نماز جنازہ مینار پاکستان لاہور(گریٹر قبال) پارک میں ادا کی،سد خاکی ایمبولینس کے ذریعے مینار پاکستان(گریٹر اقبال)پارک پہنچایا گیا، نمازجنازہ کی ادائیگی کے موقع پرعوام کی کثیر تعداد مینارپاکستان موجود تھی،ہزاروں افراد راستوں  اورمینار پاکستان گراؤنڈ کے اطراف میں تمام سڑکوں پر بھی لوگ موجود تھے،لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں بھی گونجتی رہیں۔

نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور کارکن روتے رہےجبکہ وہاں موجود  ہر آنکھ اشکبار  تھی،جنازےمیں شریک ہر شخص کی زبان پر لبیک یارسول اللہ کاورد جاری رہا۔بعدازاں مولانا خادم حسین رضوی کا جسد خاکی تدفین کے لئے مدرسہ ابوذر غفاری پہنچا دیا گیا جبکہ قل خوانی کل صبح 9 بجے داتا دربار ہوگی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer